علامہ محمد اقبال ایک عظیم شخصیت تھے اپنی شاعری اور سوچ کو عوام تک پہنچایا اورایک الگ ملک کا خواب دیکھا‘ ڈاکٹر سیمی بخاری

اقبال ڈے کی چھٹی ختم کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چھٹی کو دوبارہ بحال کیا جائے‘ میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 نومبر 2016 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستا ن تحریک انصاف کی سابقہ مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سیمی بخاری کی قیاد ت میں وفدکی اقبال ڈے کے موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری ، پھولوں کے گلدستے رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں شامل سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین ، ثروت گوہر ، فریدہ بابر، تسنیم سعادت ، مسز رفعت،اویس لودھی ، اعظم ملک سمیت دیگر رہنماء بھی تھے ۔

گزشتہ روز اقبال ڈے کے موقع پر ڈاکٹرسیمی بخاری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال ایک عظیم شخصیت تھے انہوں نے اپنی شاعری اور سوچ کو عوام تک پہنچایا اورایک الگ ملک کا خواب دیکھا جسے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میںلاکھوں مسلمانوںنے پورا کیا اور بے پناہ جانی و مالی قربانیاں دیں جس کی مثال دنیا میں کہیں اورنہیں ملتی مگر افسوس کی بات ہے ہم آج تک ملک کو دنیا میں اس مقام تک نہیں پہنچا سکے جس کا خواب علامہ اقبال اور قائداعظم نے دیکھا تھا ،ہمیں اس وقت قومی یکجہتی اور متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہاکہ اقبال ڈے کی چھٹی ختم کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چھٹی کو دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں اپنے اصل ہیروز کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہو۔

متعلقہ عنوان :