سیف سٹی اتھارٹی کے سکیورٹی ماہرین کا میوہسپتال کا دورہ نیا سکیورٹی پلان تشکیل دینے کے اقدامات شروع

بدھ 9 نومبر 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) ترجمان سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے کہا ہے کہ میوہسپتال کے لئے نیا سیکورٹی پلان تشکیل دینے کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں -اس سلسلے میںسیف سٹی اتھارٹی کے سیکورٹی ماہرین نے سوموار کے روز میوہسپتال کا دورہ-چیف آپریٹنگ آفیسرسیف سٹی اتھارٹی ناصراکبرکی جانب سے تشکیل کردہ5 رکنی ٹیم نے میوہسپتال کے اندر اور اردگرد سیکورٹی زون بنانے کے منصوبے پرکارروائی شروع کردی ہی- انہوں نے مزیدکہا کہ ہسپتال کے اردگرد کی سڑکوں ، آنے جانے والے راستوں اورہسپتال کی حدود میں کیمرے ، الیکٹرانک آلات اور ڈی وی آرنصب کی جائیں گی-سیکورٹی پلان کے تحت میوہسپتال کے اندر کنٹرول روم بھی قائم کیا جائیگا جس کے لئے سیف سٹی اتھارٹی ٹیکنیکل سٹاف کی تربیت اور الیکٹرانک آلات کی فراہمی میں بھی تعاون کرے گی-نئے سیکورٹی پلان پر عملدرآمد سے ہسپتال کی سیکورٹی میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ڈاکٹروں ونرسز کی جانب سے سیکورٹی کے حوالے سے تحفظات دور ہو جائیں گے اوران کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو جائے گا-