امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام صدارتی انتخابات 2016کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

شرکا نے ٹی وی پر براہ راست امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج دیکھے ،امریکی الیکشن بارے معلوماتی سیشنز میں حصہ لیا

بدھ 9 نومبر 2016 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام صدارتی انتخابات 2016کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کی سماجی شخصیات،کاروباری حضرات،صحافیوں اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکا نے ٹی وی پر براہ راست امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج دیکھے اور امریکی الیکشن کے بارے میں معلوماتی سیشنز میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کہا کہ امریکا کواپنے صدیوں پرانے انتخابی نظام پر فخر ہے۔آج امریکی عوام نہ صرف اپنے 45ویں صدرکو منتخب کریں گے بلکہ 34سینیٹرز،12ریاستی گورنرزاور ایوان نمائندگان کے ارکان کیلئے ووٹ بھی ڈالیں گے۔گریس شیلٹن نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات امریکی نظام زندگی کا لازمی جزو اورامریکی عوام کے حقوق کے ضامن ہیں۔ قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کہا کہ نئی امریکی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ اپنے دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گی۔

متعلقہ عنوان :