لاکھ ڈالر ز تنخواہ ،وائٹ ہائوس کیساتھ200ایکڑ کی رہائشگاہ،امریکی صدر کی مراعات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ایک لاکھ 80ہزار ڈالر فی گھنٹہ پرواز خرچ کرنیوالے دو طیارے بھی صدر کے زیر استعمال ہوتے ہیں،پنشن بھی ملتی ہے ‘ رپورٹ

بدھ 9 نومبر 2016 17:47

ؒلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) دنیا کی سپر پاور امریکہ کے صدر کی مراعات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔4لاکھ ڈالر ز تنخواہ کی مد میں ادا کئے جاتے ہیں،پنشن کی مد میں بھی بھاری رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کو تنخواہ کی مد میں 4لاکھ امریکی ڈالرز ملتے ہیں ، وائٹ ہائوس کے علاوہ 200ایکڑ پر مشتمل کیمپ ڈیوڈ کی رہائشگاہ بھی ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

100کے قریب ذاتی عملہ بھی امریکی صدر کی خدمت پر مامور ہوتا ہے جس میں ایک ایگزیکٹو شیف اور ایک پیسٹری شیف بھی شامل ہے۔ انتہائی قیمتی کار بھی امریکی صدر کی صوابدید پر ہوتی ہے ، اس کے علاوہ ائیر فورس ون کے ایک لاکھ 80ہزار ڈالر فی گھنٹہ پرواز خرچ کرنے والے دو طیارے بھی صدر کے زیر استعمال ہوتے ہیں۔مدت پوری ہونے کے بعد سالانہ 2لاکھ47ہزار ڈالر ز پنشن جبکہ عملے کیلئے 96ہزار ڈالر اور ذاتی سکیورٹی بھی ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :