وزیراعظم نواز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے صدارتی انتخابات 2016 میں تاریخی فتح پر مبارکباد

دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری پائیدار امن، سیکیورٹی اور استحکام کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے ،ْنوازشریف

بدھ 9 نومبر 2016 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے صدارتی انتخابات 2016 میں تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری پائیدار امن، سیکیورٹی اور استحکام کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح یقیناً امریکی عوام کی کامیابی اور جمہوریت ،ْآزادی اور انسانی حقوق پر ان کے پختہ یقین کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے مضبوط اسٹریجک تعلقات ہیں جن کی بنیاد آزادی، جمہوریت، باہمی عزت اور مفادات پر قائم ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری پائیدار امن، سیکیورٹی اور استحکام کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں نئی امریکی قیادت کے ساتھ قریبی تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے گہرے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔