مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

امید ہے ٹرمپ دنیا میں امن اور یکجہتی کے لئے اہم کردار ادا کریں گے ، امتیاز رانجھا

بدھ 9 نومبر 2016 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری امتیاز احمد رانجھا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا 45 واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ دنیا میں امن اور یکجہتی کے لئے اہم کردار ادا کریں گے بدھ کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امتیاز رانجھا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب امریکی عوام کی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران سیاسی جلسہ میں دیے گئے بیانات کوئی حیثیت نہیں رکھتے ، منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کے یکجہتی کے پیغام سے امریکہ میں آباد تمام قومیتوں کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ہیلری کلنٹن کی ٹرمپ کو مبارکباد جمہوری رویوں کی عکاس ہے ،امید کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ امریکہ اور دنیا کے لئے امن ، خوشی اور یکجہتی کے لئے بھرپور کردارادا کریں گے ۔(م ن)