وفاقی وزیر احسن اقبال سے صدرآزادکشمیر کی ملاقات ،آزادکشمیر میں سیاحت کیلئے ماسٹر پلان بنانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال

آزادکشمیر کو ترقی کاماڈل بنایا جائیگا،احسن اقبال

بدھ 9 نومبر 2016 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی جس کے دوران آزادکشمیر میں سیاحت کیلئے ماسٹر پلان بنانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ آزادکشمیر کو ترقی کاماڈل بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی جس کے دوران آزادکشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور آزادکشمیر میں سیاحت کیلئے ماسٹر پلان بنانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ آزادکشمیر کو ترقی کا ماڈل بنایا جائیگا۔اس موقع پر صدر آزادکشمیر مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو موثر اور جامع حکمت عملی سے اجاگر کیا جائے گا۔(خ م)

متعلقہ عنوان :