تمام فیلڈ کمانڈرز آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں ، ایڈمرل محمد ذکاء اللہ
بدھ 9 نومبر 2016 17:46
(جاری ہے)
کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں سے متعلقہ اُمور، موجودہ سکیورٹی صورت حال اورپاکستان نیوی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
موجودہ سکیورٹی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاکستان نیوی کی میری ٹائم حدود کی تمام خطرات سے حفاظت کے سلسلے میں پاکستان نیوی کے عزم صمیم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تمام فیلڈ کمانڈرز پر زور دیا کہ آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں اور اپنے ایریا آف رسپانسیبیلیٹی(AOR )میں مستقل چوکنا رہیںتاکہ اگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو اس کا جواب بھرپور طاقت سے دیں۔ پاکستان نیوی کی حربی تیاریوں کو جانچنے کے ساتھ ساتھ کانفرنس میں آزادانہ اور محفوظ عالمی میری ٹائم سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لئے گوادر بندرگاہ کی حفاظت اور پاک چین اقتصادی راہداری سے جڑی بحری سکیورٹی کے متعلق ترجیحات کا جائزہ لیا۔ نیول چیف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں گوادر بندر گاہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ر وایتی اور غیر روایتی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہماری ساحلی پٹی اور بالخصوص گوادر کی میری ٹائم سکیورٹی بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مشترکہ طور پر آپریشنز کرنے کی بہترین صلاحیت کے حصول کے لئے نیول چیف نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور اداروں کے ساتھ مل کرساحلی سکیورٹی کی مشقوں کے باقاعدہ انعقاد پر زور دیا۔نیول چیف نے موجودہ میری ٹائم چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاک بحریہ کے ٹروپس کے حوصلے اور جذبے کی تعریف کی۔کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کوپا ک بحریہ کی فیصلہ سازی کے نہایت اہم اجلاس کی حیثیت حاصل ہے جس میں تمام پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاک بحریہ کی دفاعی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.