پی ٹی ڈی سی کا سیاحت کے فروغ کے لئے کھیوڑہ میں سیاحتی معلوماتی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ

بدھ 9 نومبر 2016 17:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)پاکستان ٹوررازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈی سی ) نے سیاحت کے فروغ کے لئے کھیوڑہ میں سیاحتی معلوماتی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘اس کا مقصد کھیوڑہ بلکہ گردو نواح میں واقع ٹلہ جوگیاں اور کٹاس راج مندر کے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹوررازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈی سی) چوہدری عبدالغفور نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کھیوڑہ میں نمک کی کان پاکستان کی معدنیات کا بیش بہا سر ما یہ ہونے کے ساتھ سیاحت کے فروغ کا بہترین موقع ہے‘ یہاں کے نمک سے تیار کردہ مصنوعات دنیا بھر میں مشہور ہیں‘ دنیا کے اس عجوبہ روزگارکو دیکھنے لوگ جوق در جوق آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں سیاحوں کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی ڈی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ کھیوڑہ میںسیاحتی معلوماتی مرکز قائم کیا جائے ۔