Live Updates

عمران خان اور ٰ پرویز خٹک کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے دائر درخواست کی سماعت نہ ہو سکی

بدھ 9 نومبر 2016 17:43

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے دائر درخواست کی سماعت نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ لا ئر ونگ کے راجہ بشارت ایڈوکیٹ نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے خلاف 22Aکے اندراج کی اپیل کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم آنے کے باوجود کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دی جبکہ وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک نے تعصب پر مبنی اشتعال انگیز تقریر کی جس کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں اور موٹرسائیکل جلا دئے گئے گئے ، انہوں نے اپنی تقریر میں وزریر اعظم ،وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔

بطور وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے وفاق کی سا کھ کو نقصان پہنچایااحتجاج کا مقصد سی پیک منصوبہ کو ناکام بنا نے کی سازش تھی پاکستان کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے پر دونوں کے خلاف مقدمہ در ج کر نے کا حکم جاری کیا جا ئے ۔ مقدمہ کے اندراج کے لئے 22/A, کی درخواست کی سماعت ایڈ یشنل سیشن جج محمد جاوید اشرف رخصت پر ہو نے کے باعث نہ ہو سکی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات