وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ اب معاشی طاقت بن کرابھر رہا ہے ، خواجہ عمران نذیر

بدھ 9 نومبر 2016 17:43

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف عالمی قوتیں سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے اکٹھی ہو چکی ہیں لیکن اللہ کے فضل سے ناکام ہوں گی،وزیر اعظم محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ اب معاشی طاقت بھی بن کر دنیا میں ابھر رہا ہے،ن لیگ کی حکومت ہیلتھ کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے، 2018ء سے قبل ہیلتھ کے میدان میں سہولتوں کے فقدان پر قابو پا لیا جائے گا، عوام کو بہتریں صحت کی سہولیات میسر ہوں گی،پاکستان کے مخالف دشمن یہ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی نہ کرے اور سی پیک پراجیکٹ معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہو، اس کے لئے پاکستان کی اندرونی و بیرونی قوتیں سازشوں کے تانے بانے بننے میں مصروف ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اگر2018ء تک ترقیاتی منصوبے مکمل ہو گئے تو ہمارا کیا بنے گا ،عمران خان 15نومبر کے بعد ایک اور جھٹکا برداشت کرنے کیلئے تیار رہیں،غیروں کے ایجنڈے اور انتشار کی سیاست کے ذریعے ساری زندگی اقتدار میں نہیں آسکیں گے، خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کیلئے دھرنے دیں یا ریلیاں نکالیں آئندہ عام انتخابات میں ان کا منفی سیاست کی وجہ سے کوئی کردار نظر نہیں آتا ۔