لیسکو کے سیفٹی انسٹرکٹرز کا متعدد سب ڈویژنوں کے لائن سٹاف کیلئے سیفٹی سے متعلق لیکچر کا انعقاد

بدھ 9 نومبر 2016 17:43

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے سیفٹی انسٹرکٹرز نے شاہکوٹ سٹی،گلستان،ماناوالہ،پنواں،سانگلہ ہل سٹی اور احمد آباد سب ڈویژنوں میںلائن سٹاف کوسیفٹی سے متعلق لیکچر دیاجس میںفیلڈ میں کام کرنے والے عملہ کوکام کے دوران مکمل احتیاطی تدابیرسے آگاہ کیا، انسٹرکٹرز نے بتایاکہ کام شروع کرنے سے پہلے سیفٹی کا خاص خیال رکھا جائے،کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے،لائن کے دونوں اطراف سے مکمل ارتھنگ کی جائے، بیلٹ کا استعمال کریں،کام شروع کرنے سے پہلے پرمٹ لیا جائے، انسٹرکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے ہم کسی بھی قسم کے ناگہانی حادثہ سے بچ سکتے ہیں،واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹوواجد علی کاظمی کی جانب سے سیفٹی سے متعلق آگاہی پروگرام کے تحت کام کے دوران معذور ہونے والے افراد کوسیفٹی انسٹرکٹرزمقرر کیا گیا ہے جو مختلف سب ڈویژنوں میں فیلڈ میں کام کرنے والے عملہ کوکام کے دوران مکمل احتیاطی تدابیرسے آگاہ کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :