چیئرمین واپڈا کی واپڈا ٹیچنگ ہسپتال کمپلیکس کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں تبدیل کرنے کیلئے پلان تیار کر نے کی ہدایت

بدھ 9 نومبر 2016 17:43

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ( ر) مزمل حسین نے مریضوں کو معیاری طبّی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے واپڈا ٹیچنگ ہسپتال کمپلیکس کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کرکے اُسے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں تبدیل کرنے کیلئے پلان تیار کر نے کی ہدایت کر دی،چیئرمین واپڈا نے واپڈا ٹیچنگ ہسپتال کمپلیکس لاہور کا دورہ کیا اور ہسپتال میں واپڈا اور پاور سیکٹر کے ملازمین اور اُن کے اہلِ خانہ کو مہیا کی جانے والی خدمات اور سہولیات کا جائزہ لیا،اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ملازمین اور اُن کے اہلِ خانہ کو علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے واپڈا کا ملک بھر میں بہت اچھا ہیلتھ کیئر سسٹم موجود ہے، علاج معالجہ کی معیاری سہولیات ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بہت اہم ہوتی ہیں لہٰذا واپڈا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملازمین کیلئے اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم میں مزید بہتری لائی جائے گی ،اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ واپڈا ٹیچنگ ہسپتال کمپلیکس کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کرکے اُسے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں تبدیل کرنے کیلئے پلان تیار کریںتاکہ مریضوں کو معیاری طبّی سہولیات فراہم کی جائیں،اُنہوں نے ہسپتال میں قائم جدید ترین برن یونٹ کی بھی تعریف کی ،ہسپتال کے دورے میں انہوں نیایمرجنسی،ٹراما سنٹر ، بلڈ بنک اور لیبارٹری ، فارمیسی ، انتہائی نگہداشت کا یونٹ ، برن یونٹ،آئوٹ ڈور ، آئی ، ڈینٹل اور فزیو تھراپی سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا، اُنہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز سے مریضوں کیلئے دستیاب سہولیات اور اُن کے شعبہ کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا،یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ واپڈا کا موجودہ ہیلتھ کیئر سسٹم پورے ملک میں موجود ہے اور یہ 250بستروں کے ایک ٹیچنگ ہسپتال ، 50بستروں کے 9ہسپتالوں ، 20 بستروں کے دو ہسپتالوں ، 13 فورٹیفائیڈ اور 16 بنیادی ڈسپنسریوں پر مشتمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :