مانیٹرنگ یونٹ لاء اینڈ آرڈر اور ناروے کے درمیان خواتین کے تحفظ کیلئے مفاہمت پر دستخط

بدھ 9 نومبر 2016 17:37

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء اینڈ آرڈر اور ناروے کے سٹوونر پولیس اسٹیشن حکام کے درمیان خواتین کے تحفظ میں اشتراک کار کیلئے قرارداد مفاہمت پر دستخط کئے گئے ،ناروے کے دورے پر آئے ایس ایم یو وفد نے سلمان صوفی کی قیادت میں اوسلو کے سٹیونر پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا ، پولیس حکام نے پاکستانی وفدکا پرتپاک استقبال اور انہیں نارویجن پولیس اصلاحات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی نے نارویجن پولیس سکیورٹی حکام کو پنجاب میں جبر وتشددکی شکار خواتین کیلئے سہولت مراکز وی اے ڈبلیو سی کے بارے میں آگاہ کیا، ملاقات میں پراسکیوشن کے طریقہ کار ، پولیس حکام کی تربیت اور ریسک کے اثرات بھی زیر بحث لائے گئے،اس موقع پر خواتین کے تحفظ او ر حقوق کو یقینی بنانے کیلئے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء اینڈ آرڈر سٹوونر پولیس حکام کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے جس کے تحت دونوں ادارے باہمی تجربات اور مہارتوں کو اشتراک کار سے بروئے کار لائیں گے،نارویجن پولیس حکام نے جنوبی ایشیاء میں سب سے پہلے جبر وتشدد کی شکار خواتین کیلئے سہولت مراکز کے قیام او رانصاف کی فراہمی کا مربوط نظام وضع کرنے کے عمل کوسراہا او رایس ایم یو کے اصلاحاتی ایجنڈے میں بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی،ایس ایم یو اور اوسلو پولیس مشترکہ کاوشوں سے خواتین کے خلاف جرائم کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :