اوکاڑہ، اقبال ڈے بارے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں تقریب

بدھ 9 نومبر 2016 17:37

اوکاڑہ۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) اقبال ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں نظریہ پاکستان فور م کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا تھے، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے شاعرمشرق علامہ محمداقبال ؒکے فلسفہ خودی پر روشنی ڈالی ، مقررین نے کہا کہ شاعر مشرق نے آزاد اور خود مختار ریاست کے بارے میں مسلمانوں کونظریہ پاکستان سے نوازا جس کی بدولت آج مسلمان آزاد ریاست میں زند گی بسر کررہے ہیں،ڈی پی او نے اپنے خطاب میں کہاکہ آپ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، یورپ میں بھی ہمارے ہیروز کی کتابیں پڑھی جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ آج ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ جس طرح ہمارے قومی ہیروز نے ملک کیلئے اپنا تن من وقف کرکے اسے ہمارے لیے حاصل کیا ہے ہمیںان کے راستہ پر چلتے ہوئے اس ملک کو آگے لے کر بڑھنا ہے، اس مو قع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزاقبال ڈہلوں،پرنسپل گورنمنٹ کالج مس شاہد ہ اصغر اور نظریہ پاکستان فورم کے میاں حسن بھی موجو دتھے۔