علامہ محمد اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھنے کی ضرورت ہے،مسز شاہینہ ناز

بدھ 9 نومبر 2016 17:37

راجن پور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ہمیں فکر اقبال کو سمجھتے ہوئے اتحاد و اتفاق اور اپنی قابلیت سے سوسائٹی میں بہتری لانے کے لئے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لانی چاہئے ۔شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے کلام اور فلسفہ خودی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔اقبال نے نوجوانوں کو شاہین قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پروفیسرز،لیکچرارز،سی ٹی آئز اور سٹاف کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔مسز شاہینہ ناز نے کہا کہ اپنے اندر قائدانہ صلاحیتیں پیداکریں ، تقریب میں طالبات نے بھی یوم اقبال کے موضوع پر تقاریر کیں اور ٹیبلو پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :