حکومت پنجاب کاشتکاروں میں گندم کا بیج مفت تقسیم کر رہی ہے،سردار شیر علی خان گورچانی

بدھ 9 نومبر 2016 17:37

راجن پور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) حکومت پنجاب100ارب کے کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں میں گندم کا بیماریوں سے پاک بیج مفت تقسیم کر رہی ہے، کسانوں کو بلا سود قرضے اور سبسڈی پر زرعی آلات فراہم کر رہی ہے،زرعی ادویات پر 17فیصد جی ایس ٹی ختم کر دیا گیا ہے، ان خیالات کااظہار ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے تحصیل جام پور کے 450کاشتکاروں میں 822بوری گندم کا بیماریوں سے پاک بیج مفت تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آدھا کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے زراعت کی بہتری اور خوشحالی کے لئے 100ارب روپے کے پیکج کا اعلان زرعی معیشت اور دیہی علاقوں کی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، اجلاس میںای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ،ڈپٹی ڈی او زراعت ملک طارق شمسی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔