اشیائے خور دونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنا یا جائے گا،ڈی سی او

بدھ 9 نومبر 2016 17:31

اوکاڑہ۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ ضلع میں اشیائے خور دونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے اور کنزیومر کمیٹی کو متحرک و فعال بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں ،صارفین کے حقوق کے تحفظ اور تاجروں کے جائز مفادات کیلئے میرٹ کو مدنظر رکھا جائے گا ،ضلع میں گھی کی فی کلو فروخت کے نرخ کا جو انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں اے ڈی سی چوہدری محمد ریاض ،ڈی او سی چوہدری طاہر امین ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق ،تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔