علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر اوکاڑہ میں سہ روز تقریبات کا اہتمام

بدھ 9 نومبر 2016 17:30

اوکاڑہ۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج اوکاڑہ میں سہ روز تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں اردو ،انگریزی تقاریر ،مضمون نویسی ،پوسٹر پینٹنگ،بیت بازی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا ء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ،تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ظفر علی ٹیپو تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں پروفیسر رضا اللہ حیدر ،پروفیسرشیخ ندیم اشرف ،پروفیسرخالد جاویدمترو،پروفیسرشوکت علی شاہد،پروفیسرکاشف مجید،پروفیسرنعیم خالد،،صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)محمد مظہررشید چوہدری ،سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب شہباز ساجد ،صحافی منا بلوچ تھے۔

(جاری ہے)

پرنسپل ظفر علی ٹیپو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو علامہ اقبال کی خودی کو سمجھنااور اس پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے، انکی شاعری کا بنیادی رجحان اُمت اسلام اور تصوف تھا انکو جدید دور کا صوفی کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا، 1930کے خطبہ الہ آباد نے انھیں دور اندیش سیاستدان اور نظریہ پاکستان کا بانی بنا دیا، آپ کو پاکستان کا قومی شاعر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے ،پروفیسر خالد جاوید مترو، پروفیسر کاشف مجید اور پروفیسر رضا اللہ حیدرنے بھی خطاب کیا، تقریب کے اختتام پر پرنسپل ظفر علی ٹیپو ،محمد مظہررشید چوہدری اور دیگر نے کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :