مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

بدھ 9 نومبر 2016 17:30

ملتان۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) الپہ کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کی جاںبحق جبکہ دوسر ا زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق منگل کی رات موٹرسائیکل سوار زبیر اور اشفاق پر مسلح افراد نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کردی تھی ،گولیاں لگنے سے زبیر موقع پر دم توڑ گیاتھا جبکہ اشفاق کو زخمی حالت میں نشترہسپتال منتقل کردیاگیاتھا،پولیس نے زبیر کی نعش نشترہسپتال کے سردخانے میں منتقل کردی تھی،پولیس تھانہ الپہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :