پولیس اور سول ڈیفنس حکام کے چھاپے،10افراد گرفتار

بدھ 9 نومبر 2016 17:30

ملتان۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) پولیس اور سول ڈیفنس حکام نے مختلف علاقوں میں کارروائی کی اور جواریوں،بغیر اجازت مکانات کرائے پر دینے اور ایل پی جی کی غیرقانونی ریفلنگ کرنے والے 10افراد کوگرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق پولیس تھانہ حرم گیٹ نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار ا،اس دوران پولیس نے ملزمان مصطفی، مشتاق ، اکبر علی اور شوکت کو گرفتار کرلیا،پولیس نے سامان اور دائو پر لگی رقم قبضے میں لے لی،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم غلام یٰسین کو اپنا مکان بغیر اجازت نامہ مسمی اللہ دتہ کوکرائے پر دینے کے جرم میںحراست میں لے لیا جبکہ سول ڈیفنس حکام نے سیتل ماڑی کے علاقے میں چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس نے ملزمان شاہ خالد، علی نواز،انصر ، بشیر اور افضل کی جانب سے ایل پی جی کی غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ ہوتے ہوئے پکڑ لی،پولیس نے ان تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :