نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی ہیں؟؟ سوشل میڈیا پر نت نئے انکشافات ہونے لگے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 نومبر 2016 17:18

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی ہیں؟؟ سوشل میڈیا پر نت نئے ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 نومبر 2016ء) : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق سوشل میڈیا پر نت نئے انکشافات تو ہوتے ہی رہے ہیں لیکن اب کی بار ان سے متعلق حیران کُن انکشاف یہ ہوا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دراصل پاکستانی ہیں۔ جی ہاں! اور صرف یہی نہیں پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل نے اسے بطور خبر بھی پیش کر دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا تعلق دراصل پاکستان سے ہے اور پاکستان میں پیدائش کے بعد ان کا نام داؤد ابراہیم رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اور تو اور میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے بچپن کی تصویر بھی چلا دی گئی اور کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دراصل پاکستانی اور پٹھان ہیں۔ نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ 14 جون 1964 کو شمالی وزیرستان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی ابتدئی تعلیم ایک مدرسے سے حاصل کی۔ ان کے والد ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے جس کے بعد برٹش انڈین آرمی سے ریٹائر ہونے والے ایک آرمی آفیسر نے انہیں گود لیا اور امریکہ لے آئے جہاں وہ داؤد ابراہیم سے ڈونلڈ ٹرمپ بن گئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بھی مزاح ایک عنصر تھا جیسے انہیں خود بھی معلوم نہ ہو کہ آخر وہ کیوں ایسے مضحکہ خیز انکشافات کو بطور خبر پیش کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :