کراچی، لیاری میں پولیس کے مقابلے کے دوران 2ملزمان ہلاک ، ایس ایچ او زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس کے مقابلے کے دوران 2ملزمان ہلاک جبکہ ایس ایچ او زخمی ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں کلاکوٹ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2ملزمان مارے گئے ۔فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او کلاکوٹ ایاز خان بھی زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لادلا گروپ سے تھا ۔