کراچی ،نادرا کے گرفتار ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دوران تفتیش جعل سازی سے متعلق اہم انکشافات

عبدالقدیر نے 77سے زائد غیر ملکیوں کو جعل سازی کے ذریعہ شہریت دلوائی،ملزم کے بیان کے بعد نادرا کے مزید افسران کی گرفتاری کا امکان

بدھ 9 نومبر 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) کراچی میں نادرا کے گرفتار ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالقدیر نے دوران تفتیش جعل سازی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ملزم عبدالقدیر نے 77سے زائد غیر ملکیوں کو جعل سازی کے ذریعہ شہریت دلوائی ۔ملزم نادرا میں رجسٹرڈ پاکستانی خاندانوں کے ریکارڈ میں غیر ملکیوں کے کوائف کا اندراج کردیتا تھا ۔

(جاری ہے)

ملزم نے بیان دیا کہ لیاری گینگ وار کے اہم رہنماؤں نے مجھ سے زبردستی جعل سازی کے کام کروائے ۔ذرائع کے مطابق ملزم نے جعل سازی کے ذریعہ دی گئی شہریت کے عوض لاکھوں روپے وصول کیے ۔ملزم نے نادرا لیاری سینٹر میں تعیناتی کے دوران غیر ملکیوں کو شہریت دی ۔نادرا کے دیگر افسران بھی ملزم کے ساتھ جعل سازی میں ملوث ہیں ۔ملزم کے بیان کے بعد نادرا کے دیگر افسران کی بھی گرفتاری کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :