سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان بار کونسل میں فوکل پرسن مقرر کرنے کی قراراداد کو معطل کردیا

بدھ 9 نومبر 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان بار کونسل میں فوکل پرسن مقرر کرنے کی قراراداد کو معطل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل بینچ نے حامد خان گروپ کی جانب سے پاکستان بار کونسل میں فوکل پرسن مقرر کیے جانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔مدعیوں میں منیر اے ملک ،رشید رضوی ،انور منصور خان اور دیگر شامل ہیں ۔پاکستان بار کونسل نے قرارداد کے تحت بیرسٹر کامران مرتضیٰ کو فوکل پرسن کیا تھا ۔سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان بار کونسل کے 13ارکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے قرارداد پر حکم امتناع جاری کردیا ہے ۔درخواست کی مزید سماعت 14نومبر کو ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :