ْچینی سرمایہ کاروں کا سندھ میں ٹرانسپورٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار

غیر ملکی سرمایہ کاروں کیکے مختلف منصوبوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ملک کے معاشی استحکام اور روزگار میں اضافہ کی ضمانت ہے،سید ناصرشاہ

بدھ 9 نومبر 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین نے کہاہے کہ چینی سرمایہ کاروں کا سندھ میں ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی و پیشکش کا اظہار قابل حوصلہ اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے حکومتی پالیسی پر اظہار اعتماد اور اطمینان ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاری کی سندھ حکومت کے مختلف منصوبوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی نا صرف صوبے سندھ بلکہ ملک کے معاشی استحکام اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ کی ضمانت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چین کے سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا جسکی قیادت بیجنگ سے تعلق رکھنے والی کمپنی (NORINCO International )نارینکو انٹر نیشنل کے مسٹر وانگ کر رہے تھے ، وفد میں زانگ ، مازیارون ، کو آرڈینٹراسد عالم نیازی شامل تھے جبکہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ طہٰ فاروقی اور ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ منسٹر ٹرانسپورٹ محمد شبیہ صدیقی بھی اس موقعہ پر موجود تھے ، چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے اس موقعہ پر حکومت سندھ کے ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبوں خصوصاً براؤن لائن پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کیلئے پیشکش کی وفد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ وہ صوبہ سندھ میں مرحلہ وار 14ہزار جدید بسیں چلانے کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جن میں 4ہزار بسیں کراچی اور 10ہزار بسیں صوبہ کے مختلف اضلاع میں مرحلہ وار بتدریج چلانے کا منصوبہ شامل ہے اسکے علاوہ وہ کراچی میں ایک ٹیکنکل انسٹیٹیوٹ بھی قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں پر نوجوانوں کو ڈرائیونگ ، میکنک اورٹکٹنگ سمیت دیگر امور پر تربیت فراہم کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

وفد نے صوبائی وزیر کی تجویز پر کراچی میں بسیں تیارکرنے کا ایک جدید پلانٹ لگانے میں سرمایہ کاری کی بھی پیشکش کی اور وزیر ٹرانسپورٹ کی تجویز کو سراہا ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ طہٰ فاروقی نے اس موقعہ پر چینی وفد کو سندھ میں جاری ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ، چینی وفد نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی بریفنگ اور حکومت سندھ کے منصوبوں کی تعریف کی ، اجلاس سے قبل ڈائریکٹر جنرل کراچی ماس ٹرانزٹ اسد اللہ نے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر چائینز سرمایہ کاروں کے وفد کو براؤن لائن منصوبہ کے روٹ کا تفصیلی دورہ کرایا اس موقعہ پر تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ براؤن لائن منصوبے کے تحت بسوں کا روٹ انڈاموڑ سے براستہ ناگن چورنگی ، شفیق موڑ ، سہراب گوٹھ ، گلشن چورنگی ، نیپا ، شاہراہ فیصل (ڈرگ روڈ اسٹیشن )تک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :