سعودی عرب میں خواتین کو فارمیسی پر ملازمت کی اجازت ملنے پر سرمایہ کاروں کا مثبت رد عمل کا اظہار

بدھ 9 نومبر 2016 17:23

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) سعودی عرب میں فارمیسی کا کام کرنے کیلئے خواتین کو لائسنس جاری کرنے پر سرمایہ کاروں نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شوری کونسل کے ممبر محسن الحمزہ نے وزارت صحت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ شاپنگ سنٹر کے ڈپٹی منیجر مدینہ فارس الفریدی نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد شاپنگ سنٹر ایک نئی فارمیسی کھولنے کا منصو بہ بنا رہا ہے۔ ایک سروے کے مطابق بہت سی خواتین کسٹمر ایک خاتون فارما سٹ کیساتھ بات چیت کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :