پنجاب بھر میں622ٹریفک حادثات میں02 افراد جاں بحق،685زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز622ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں502افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جب181افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران02افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 323 ڈرائیور20کم عمرڈرائیور،270مسافراور92پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ110ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت111متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد63حادثات میں76متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان30 حادثات میں33متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل685متاثرین میں542مرد اور143خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں87افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور424افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 174 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں463موٹر سائیکلز،93آٹو رکشے،68 موٹر کاریں42مسافربسیں،21ٹرک اور73 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :