کراچی، مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ 9 نومبر 2016 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) کراچی کے علاقے پیرآباد میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم مختلف وارادتوں میں ملوث ہے اور ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔عباس ٹاؤن میں کارروائی کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلر فہد زیدی گرفتار کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملزم پرمسکن چورنگی پر ایک شخص کوٹارگٹ کرکے قتل کرنیکا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :