ایسٹ ویسٹ اور ساؤتھ زون میں دوران اسنیپ چیکنگ مجموعی طور پر16561 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،ترجمان سندھ پولیس

بدھ 9 نومبر 2016 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو26اکتوبر تا 08نومبر پر مشتمل اسنیپ چیکنگ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی ایسٹ ویسٹ اور ساؤتھ زون میں دوران اسنیپ چیکنگ مجموعی طور پر16561 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں رنگین شیشوں / فینسی / غیر معیاری / بغیر نمبر پلیٹس کی7444گاڑیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق تینوں پولیس زونز میں ضابطہ فوج داری کی دفعہ 54 کے تحت683مشکوک افراد کو پولیس حراست میں لیا گیا جبکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 550 کے تحت1234مشتبہ گاڑیوں کو پولیس تحویل میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :