باہمی اور علاقائی روابط کے استحکام کے لئے بین المالک ترقیاتی و تحقیقی سرگرمیوں کا تبادلہ ناگز یر ہے‘بیگم ذکیہ شاہنواز

شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال ؒکا مرد مومن اور فلسفہ خودی نوجوانوں کیلئے روشن قندیل کی مانندہے‘صوبائی وزیر کا انٹر نیشنل کانفرنس سے خطاب

بدھ 9 نومبر 2016 17:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے موجودہ سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور امن عامہ کے تقاضوں کے مطابق باہمی اور علاقائی روابط کے استحکام کے لئے بین المالک ترقیاتی و تحقیقی سرگرمیوں کا تبادلہ ناگز یر ہے، خطے کی ترقی وخوشحالی کے لئے ریسرچ سکالرز کی انٹرنیشنل کانفرنس میں موجودگی سے پورے جنوبی ایشیا کو درپیش غربت، کم معیار زندگی ، شدت پسندی اور بدامنی جیسے مسائل اور چیلنجز کا باہمی تحقیق کے ذریعے میتھڈو لوجیکل فریم ورک بنانا مقصود ہے،تمام یونیورسٹیو ں کو ریسرچ کے لئے انٹرنیشنل کانفرنسوں کا انعقاد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ریسرچ سکالرز ملکر خطے سے متعلق مسائل کے حل کے لئے سسٹمیٹک اور سٹرٹیجک طریقہ کار پیش کرسکیں،جنوبی ایشیا کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے تمام ممالک کو علاقائی سطح پر باہمی ریسرچ کے تبادلے سے قابل عمل تحقیق کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میںمنعقدہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس ’’INTERNATIONAL CONNECTIVITY SOUTH ASIA AND CENTRAL ASIA‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ایسی کانفرنسوں کے ذریعے بین الاقوامی ترقیاتی کاموں اور ریسرچ ورک سے مستفید ہوکر خطے کے عوام کی تقدیرسنواری جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا ء دنیا کا ایک اہم خطہ ہے اس لیے علاقے کے خوشحال مستقبل کے لیے ہمیں باہمی تحقیق سے تجارتی اقتصادی ترقی ، ہیومن ریسورس میں اضافہ، معیار کاروبار میں بہتری اور توانائی کے بحران کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے گو رنمنٹ کالج یو نیورسٹی کی تعلیمی خدمات اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیااور علامہ اقبال ؒکے مرد مومن اور فلسفہ خودی کو نوجوانوں کے لیے روشن قندیل کی مانند قرار دیتے ہو ئے زندگی گزارنے کی ہدایت کی ۔اور کانفرنس میں پیش کئے گئے انٹر نیشنل ریسرچ پییر ز کے سکالرز کی اس علمی اور تحقیقی کاوش کو سراہا ۔ کانفرنس میں امیر حسن شاہ ، خالد مقصود بٹ اور احمد رشید شاہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس مو قع پر بین الاقوامی ریسرچ سکالزر، فیکلٹی ممبران ،تمام شعبوں کے ہیڈز اور طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔