عدالتی احکامات پر پولیس نے بحریہ ٹاؤن کے سابق چیئرمین ملک ریاض اور بیٹے علی ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

بدھ 9 نومبر 2016 17:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) عدالتی احکامات پر تھانہ نیلور پولیس نے بحریہ ٹاؤن کے سابق چیئرمین ملک ریاض اور بیٹے علی ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس نے عدالتی حکم پر شہری نثار احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

(جاری ہے)

درج مقدمہ نمبر 132 میں چار دیواری میں داخل ہونے، دھاوا بولنے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 506 کنال اراضی کا مالک ہوں جس پر قبضہ کیا گیا،25 مسلح افراد نے حملہ کر کے مالکیتی اراضی پر قبضہ کر لیا۔ گزشتہ روز ماتحت عدلیہ نے ملک ریاض اور اس کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :