چوہدری عتیق الرحمان برسالوی کی خالدہ پروین کو ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز نسواں میرپور، نسرین سلطانہ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسراورعفت اقبال کو ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نسواں بھمبر تعیناتی پر مبارکباد

بدھ 9 نومبر 2016 17:17

بھمبر ۔ 09 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) مرکزی انجمن تاجران کے راہنما چوہدری عتیق الرحمان برسالوی نے خالدہ پروین کو ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز نسواں میرپور، محترمہ نسرین سلطانہ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسراورمحترمہ عفت اقبال کو ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نسواں بھمبر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے اوراس توقع کا اظہار کیا ہے کہ تینوں افسران محکمہ تعلیم کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور حکومت کی نیک نامی کا باعث بنیں گے۔