بھمبر کے نواحی علاقے کس چناتر کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکا ہو گئی

بدھ 9 نومبر 2016 17:17

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) بھمبر کے نواحی علاقہ کس چناتر کی سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ،سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکا ہو چکی ہے اوربڑے بڑے گڑھے پڑنے سے کس چناتر کے درجنوں دیہاتوں کے مکینوں کوشدید سفری مشکلات کا سامنا ہے اورآئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں،گزشتہ روز کوٹلہ گجرات سے آئے 2 موٹر سائیکل سوار سڑک کی بدحالی کے باعث حادثہ کا شکا ر ہو گئے ،وہ کسی عزیز کی تیمار داری کے سلسلہ میں آئے تھے کہ واپسی پر ان کا موٹر سائیکل الٹ گیا۔

(جاری ہے)

عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم ،سینئر وزیر آزادحکومت اور چیف سیکرٹری سے فوری نوٹس لے کر سڑک کی از سر نوتعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :