اٹک، اکلوژو ایجوکیشن برائے خصوصی طلباء وطالبات کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

بدھ 9 نومبر 2016 17:17

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) گورنمنٹ خصوصی تعلیمی شعبہ برائے خصوصی اطفال کے ماہرین نے اکلوژو ایجوکیشن برائے خصوصی طلباء وطالبات کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔یہ ورکشاپ گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو ہیرنگ سکول پیپلز کالونی اٹک شہر میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اٹک کے آفیسر سہیل احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد خصوصی بچوں کو نارمل تعلیمی اداروں میں تعلیم وتربیت کی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کرنا تھا، ورکشاپ میں سپیشل ایجوکیشن کے ماہرین عادل عباس ،صالحہ خاتون اور عالیہ کنول نے تربیت دی