ہنگو‘تیز رفتار سوزوکی نے تیسری جماعت کے 2طلباء کو کچل ڈالا‘ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 17:15

ہنگو۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ہنگو بائی پاس روڈ پر تیز رفتار سوزوکی نے تیسری جماعت کے 2طلباء کو کچل ڈالا‘ایک طالب علم جاں بحق دوسرا شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کے قریب بائی پاس روڈ پر دو طلباء شفیع اللہ ولد یوسف اور رفیع اللہ ولد خدمت اللہ سکول جا رہے تھے کہ اسی دوران روڈ پار کرتے ہوئے دونوں طلباء کو تیز رفتار سوزوکی نے کچل ڈالا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں تیسری جماعت کا سات سالہ طالب علم شفیع اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ رفیع اللہ کو علاقہ مکین نے فوری طور پر ہنگو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق طالب علم رفیع اللہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔اس سلسلے میں ہنگو پولیس نے بتایا کہ دونوں بچے آپس میںچچازاد بھائی تھے جن کے ساتھ سکول جاتے ہوئے یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :