نیب نے متاثرین کے خردبرد کئے گئی34.52ملین روپے واگزار کراکے ایف ڈی ایم اے حوالے کردیئے

بدھ 9 نومبر 2016 17:15

پشاور۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم نے ڈائریکٹرفاٹاڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرمختارخان کو34.52ملین روپے کاچیک دیدیا‘مذکورہ رقم عارضی بے گھرافرادکے معاوضے کی ادائیگی کے دوران خردبردکی گئی تھی جسے نیب حکام اوراہلکاروںنے واگزارکرائی تھی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروشہزادسلیم نے کہاکہ بدعنوانی ملک کودیمک کی طرح چاٹتی ہے ،ہمارے سامنے بہت ساری مثالیں ہیںکہ جن ممالک نے ترقی کی منازل طے کیںانہوںنے اپنے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے جہاںایک طرف بہترین قوانین بنائے وہاںانہوںنے قومی جذبے کے تحت بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے شعوراجاگرکرنے کیلئے بھی مل کرکام کیااوربدعنوانی کوکم سے کم سطح پرآئے۔

انہوںنے کہاکہ قومی احتساب بیوروکے قیام کابنیادی مقصدیہ تھاکہ کرپشن کی روک تھام کیلئے نہ صرف اقدامات کیے جائیںبلکہ بدعنوان عناصرکوقانون کے کٹہرے میںکھڑاکیاجائے جہاںانکوقانون کے مطابق سزادی جاسکے۔انہوںنے کہاکہ ملک کو کرپشن اوربدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے نیب سے ایک جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :