ڈیرہ مرادجمالی میںٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 17:15

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اورموٹرسائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے سی این جی اسٹیشن قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نمبر ttc654نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے باعث 3افراد ربنواز بھٹو،بشیراحمد بھٹو،اور محمدرفیق کلوڑاشدید زخمی ہوگئے آئل ٹینکر ڈرائیور سمیت موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لئے لاڑکانہ ریفر کیا گیا جہاں راستے میں زخمی محمد رفیق کلوڑا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیس نے فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی کردی اور نصیرآباد اور جعفرآباد کی سرحدکے قریب آئل ٹینکر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کبیر خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :