تاجر برادری کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، جعفر خان مندوخیل

بدھ 9 نومبر 2016 17:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)تاجر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین جعفر خان مندوخیل نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر ایکشن کمیٹی شہر بھر کے تمام تاجر برادری کے حقوق کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔اس موقع پر تاجر برادری کے رہنماء ثناء اللہ خان کی قیادت میں درجنوں تاجروں نے چیئرمین جعفر خان مندوخیل کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے تاجر ایکشن کمیٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جعفر خان مندوخیل تاجروں کے حقیقی نمائندہ ہیںجس نے ہروقت تاجروں کے فلاح کے لئے جدوجہد کیا اور تاجر ایکشن کمیٹی گذشتہ تین برس سے تاجروں کے جائز حقوق کے لئے ہر فورم پر تاجروں کے ساتھ ہوتے ہیں۔ثناء اللہ خان نے مزید کہا کہ تاجروں کے متحد ہونے سے ملک میں معاشی خوشحالی آئے گی۔ آخر میں چیئرمین تاجر ایکشن کمیٹی جعفر خان مندوخیل نے نئے شمولیت اختیار کرنے والے ممبران کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ تاجروں کے حقوق کی خاطر شہر کی تمام تاجر تنظیموں کے ساتھ ملکر ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔