وفاق نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو تبدیل کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا ، ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 نومبر 2016 16:49

وفاق نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو تبدیل کرنے سے متعلق آگاہ کر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 نومبر 2016ء) : وفاقی حکومت نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو تبدیل کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاق کی جانب سے اس فیصلے کا علم ہونے کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر ہاؤس سے جانے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نئے گورنر سندھ کی تعیناتی ممکنہ طور پر آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کو نیا گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

وفاق نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو تبدیل کرنے سے متعلق آگاہ کر ..