صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی حیران کن ہے ، شیریں رحمان

بدھ 9 نومبر 2016 16:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر سینیٹر شیریں رحمان نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی حیران کن ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت غیر متوقع ہے جس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے کیونکہ کسی کو ان کے جیتنے کی امید نہیں تھی،اب دیکھنا یہ ہے کہ انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کے خلاف ان کی کہی ہوئی باتیں بطور امریکی صدر ان کے آئندہ کے لئے اپنائے جانیوالے لائحہ عمل کی نئی پالیسی پر کتنا اثرانداز ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی پالیسی ہی اب عالمی سطح پر تعلقات میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہندووں کے بھرپور حمایتی ہیں اس صورت میں پاکستان کو خارجہ پالیسی کے حوالے سے خود کو مستحکم رکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تبدیلی کی صورتحال کا گہرا جائزہ لینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :