پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی ،ْ سات مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 9 نومبر 2016 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) پولیس اور حساس اداروں نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ کچہری میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا ، پولیس اور حساس اداروں نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ کچہری میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران 50 فلیٹس کو چیک کیا گیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد اپنی شناخت کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ۔ گرفتار مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :