بلاول بھٹو زرداری کی امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

بدھ 9 نومبر 2016 16:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا نام بلاول ہے ،میں مسلمان اورپاکستانی شہری ہوں ،ْانہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے صدارتی امید وار ہیلری کلنٹن کی دلجوئی بھی کی ۔انہوں نے کہا آپ نے بہت بہادری سے مقابلہ کیا اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ شکست آپ کو مزید مضبوط کرے گی ۔بلاول بھٹونے ہیلری کلنٹن کے مستقبل کیلئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا ۔