سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی دو مرتبہ صدارتی امیدوار نامزد کئے گئے

بدھ 9 نومبر 2016 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی دو مرتبہ صدارتی امیدوار نامزد کئے گئے۔سعید الزماں صدیقی یکم دسمبر 1937کوبھارت کے شہر لکھنومیں پیدا ہوئے ۔ سعید الزماں صدیقی نے ابتدائی تعلیم لکھنوسے حاصل کی ۔ 1954 میں انہوں نے جامعہ ڈھاکا سے انجینئرنگ میں گریجویشن کی۔

جامعہ کراچی سے انہوں نے 1958 میں وکالت کی تعلیم حاصل کی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن )کی جانب سال 2008 میں جسٹس سعید الزماں کو صدر مملکت کے امیدوار کے طور پر بھی نامزد کیا گیا۔سال 2013 میں بھی ان کا نام ایک مرتبہ پھر صدر مملکت کے طور پر سامنے آیا ۔جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں وکالت بھی کی ۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج بنے اور 1990 میں چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ منتخب ہوئے ۔ وہ یکم جولائی 1999 سے 26 جنوری 2000 تک پاکستان کے پندرہویں چیف جسٹس رہے۔جسٹس سعیدالزمان صدیقی نے مشرف دور حکومت میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :