قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کااجلاس سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن شاہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملتوی

بدھ 9 نومبر 2016 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کااجلاس سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن شاہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ بدھ کو اجلاس پی اے سی کے چیئرمین سید خورشید احمد شاہ کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں کمیٹی کے ارکان جنید انوار چوہدری ، شاہد اختر علی، عاشق حسین گوپال ، شیخ روحیل اصغر ، شیخ رشید احمد اور میاں عبدالمنان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسرا ن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پی اے سی سیکرٹریٹ کی جانب سے بتایاگیاکہ وزارت دفاع نے بدھ کی صبح ہی اطلاع دی ہے کہ سیکرٹری دفاع نہیں آئیں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری دفاع نے بتایاکہ سیکرٹری دفاع اپنے والد کی وفات کی وجہ سے نہیں آسکتے ۔ ان کے والد کی وفات 28اکتوبر کوہوئی تھی ۔ پی اے سی کے چیئرمین سید خورشیداحمد شاہ نے کہا کہ سیکرٹری دفاع اگر چاہتے ہیں تو ہم پی اے سی کااجلاس ان کیمرارکھ لیتے ہیں ۔ سید خورشید احمدشاہ نے پی اے سی کااجلاس سیکرٹری دفاع کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :