Live Updates

پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے ہیں شیخ رشید کا خورشید شاہ سے سوال میں سیاست دان ہوں بے غیرت نہیں ،ْ خورشید شاہ …… بے غیرت تو عمران خان بھی نہیں ،ْ شیخ رشید

بدھ 9 نومبر 2016 16:19

پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور شیخ رشید کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جہاں شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کر خورشید شاہ سے سوال کیا کہ وہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کر خورشید شاہ سے سوال کیا کہ شاہ جی آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے ہیں، جس پرخورشید شاہ نے کہا کہ میں سیاست دان ہوں بے غیرت نہیں، اس کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ بے غیرت تو عمران خان بھی نہیں۔

خورشید شاہ نے مزاحیہ اندازمیں شیخ رشید کو کہا کہ یہاں ن لیگ والے کھڑے ہیں اس لیے ہم علیحدگی میں بات کریں گے، میں آپ کے ذریعے عمران خان کو اہم پیغام بھجواؤں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات