پاکستان سمیت علاقائی ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اے آئی آئی بی کے روشن امکانات ہیں،شوکت عزیز

بنک صحت مندانہ منصوبہ بندی کے ذریعے امن ،ترقی اور انسانی حقوق کی پیش رفت میں مدد دے سکتا ہے، ویں بیجنگ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 9 نومبر 2016 16:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا انہیں پاکستان سمیت خطے کے ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک(اے آئی آئی بی)کے روشن امکانات کی توقع ہے،13ویں بیجنگ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ بنک صحت مندانہ منصوبہ بندی کے ساتھ امن ترقی اور انسانی حقوق کی پیش رفت میں مدد کرسکتا ہے،اے آئی آئی بی کے صدر جن لی چن نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ یہ درست ہے ،عالمگیریت میں ابھی تمام شرکاء ممالک کو فوائد پہنچانے ہیں تاہم اسے زیادہ عملی طور پر اور منصفانہ طور پر بہت کچھ کرنا ہوگا،تاہم مسائل کا دارومدار صرف عالمگیریت پر نہیں ہے بلکہ اس کا انحصار عالمی گورننس اور ادگام پر ہے،چین کے نائب وزیرتعلیم ہائوپنگ نے افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کیا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایک ویڈیو بھیجی اور کہا کہ آج کل عالمگیریت کو بڑھتا ہوا خطرے کے طور پر دیکھا جارہا ہے،یہ خطرہ کس طرح دیکھا جارہا ہے،اس کی کئی حکومتوں اور عوام کی طرف سے کئے جانے والے انتخابات کے ذریعے وضاحت کی جاسکتی ہے،قومی سطح سے شروع کرتے ہوئے کئی ممالک بظاہر خود کو چوراہے پر محسوس کرتے ہیں جہاں اگلا قدم یا کوئی سمت خطرے سے پر ہے،جن لی چن نے عالمگیریت کے چیلنجوں اور پائیدار اقتصادی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے اے آئی آئی بی کی امیدوں کے بارے میں اپنے خیالات کی وضاحت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا گورننس اور اصلاحات میں مشمولیت اہم ہے،وسیع تر شکست اور ذمہ داری کو مختلف اداروں کو آپس میں بانٹنا چاہیے،اب تک فوائد تک رسائی کا فقدان مربوتیت سے رسائی تک کا فقدان ہے،یہ ادگان کے بارے میں نہیں بلکہ ادگام میں نا اہلی ہے،بعض ممالک کو کافی عرصے تک بدقسمتی سے زیادہ اہمیت نہیں دی گئی ہے،آگے بڑھنے کیلئے یوٹرن کوئی آپشن نہیں ہے،صحیح سمت میں آگے بڑھنا حتمی حل میں درست اندازہ فکر ہے تاہم یہ ایک عالمی علم ہے کہ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری ترقی کیلئے اہم ضرورت ہے،چین اور دوسری ابھرتی ہوئی مارکیٹ معیشتوں نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وہ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی ترقی کو موثر طور پر فروغ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا جب سے چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کا اجراء کیا گیاہے،80کروڑ سے زیادہ عوام کو غربت کی دلدل سے نکالا گیا ہے،ایسا انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے ساتھ ہماری وسیع تر اقتصادی و سماجی ترقی کی بدولت ہوا ہے۔انہوں نے کہااے آئی آئی بی علاقائی تعاون کودینے اور مربوتیت کو بہتر بنانے کیلئے انفراسٹرکچر اور دوسری پیداواری صنعتوں میں سرمایہ کاری کرکے پائیدار اقتصادی پیداوار اور ترقی کو فروغ دینے کیلئے قائم کیا گیا ہے،اس نتیجے کے حصول کیلئے ہمیں ہر رکن ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نئے ترقیاتی نظریات تلاش کرنے ہونگے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :