شاعرمشرق کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے راولپنڈی آر ٹس کونسل کی رنگارنگ تقریب

علامہ اقبال کی تعلیمات اورافکارہمارے لیے مشعل راہ ہیں،رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیزادہ کا تقریب سے خطاب

بدھ 9 نومبر 2016 16:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) یوم اقبال کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل نے بزمِ فروغِ کلامِ اقبال اورآل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک رنگارنگ تقریب کا انعقادکیا۔تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے علامہ اقبال کی شاعری پرمبنی ٹیبلوپیش کیے۔

ممبرپنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیزادہ تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرپنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیزادہ نے کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات اورافکارہمارے لیے مشعل راہ ہیں اورآج بھی ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اسلامیانِ برصغیرکوعظمت رفتہ کے حصول کی راہ سجھائی اورپھردوقومی نظریہ کی بنیادپرالگ وطن کی لگن پیداکی۔

(جاری ہے)

لبنیٰ پیزادہ کا کہنا تھا کہ علامہ اقبا ل اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کوخوابِ غفلت سے جگانے کی کوشش کی۔تقریب سے ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمد،فروغ کلام اقبال کے چیف آرگنائزرایم عالم ناز،آپسما کے ڈویژنل صدرابراراحمدخان،شیخ مختاراحمداصلاحی، نعیم اکرم قریشی، تحصیل صدرآپسما آغا شہاب اوردیگرمقررین نے بھی اظہارِخیال کیا۔تقریب میں راولپنڈی اسلام آبادسے 15 سکولوں کے بچوں نے کلام اقبال پرٹیبلو پیش کیا۔اختتام پرسکولوں میں اعزازی شیلیڈزتقسیم کی گئیں۔