نیپالی وفدکا ایرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اپنے ملک میں زلزلہ کے بعد درپیش مسائل اور تجربات سے آگاہ کیا

بدھ 9 نومبر 2016 16:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) یو این او پی ایس اور ورلڈ بینک کے تعاون سے نیپال کے ایک وفد نے گذشتہ روز ایرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت یو این او پی ایس پراجیکٹ کی مس الیگزیڈرا نے کی وفد میں عالمی بینک کے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ اور سماجی تحفظ کے ماہرین احسن تحسین، نیپال کے اکنامک بیورو کے افسران، سول رجسٹریشن، ڈیموگرافرز، انجینئرز اور نیپال کے وزارت خزانہ کے نمائندے شامل تھے۔

ایرا کے قائم مقام ڈپٹی چیئرمین بریگیڈیئر ابوبکر باجوہ نے وفد کے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یو این او پی ایس، ورلڈ بینک اور نیپال کی حکومت کے حکام کے وفد کی آمد ہمارے لئے اعز از کی بات ہے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور باہم اشتراک کیلئے ایک فورم مہیا ہو گا۔

(جاری ہے)

نیپال میں اپریل 2015ء میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد یو این او پی ایس ورلڈ بینک کے اشتراک سے تعمیرنو میں مصروف عمل ہے، یہ پاکستان میں آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں آنے والے 2005ء کے زلزلہ کے بعد دوسری بڑی قدرتی آفت ہے۔

ایرا نے ورلڈ بینک کے تعاون سے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں دیہی گھروں کی تعمیر کا پروگرام شروع کیا تھا جس کے تحت 6 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیرنو کی گئی جبکہ یو این او سی ایچ اے کو ایرا کے ساتھ دیہی گھروں کی تعمیرنو کو جانچنے اور معیاری تعمیر کو یقینی بنانے کا کام دیا گیا جس میں اس کا عملی کردار قابل ستائش ہے۔ وفد نے نیپال میں آنے والے زلزلہ کے بعد درپیش مسائل اور تجربات سے آگاہ کیاجبکہ پاکستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور بحالی میں ایرا کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :