پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،9افراد گرفتار

بدھ 9 نومبر 2016 15:27

ملتان۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9افراد کوگرفتار کرلیا،پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم ندیم سے 520گرام چرس ، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم مبارک علی سے 520گرا م چرس ،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم رشید سے 340گرام چرس جبکہ پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم سلطان محمود سے 22لیٹر شراب دیسی ،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم بشیر احمد سے پسٹل برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ملتان پولیس نی4اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سی1 اے کیٹیگری جبکہ3کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے،علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران133نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیاجبکہ ایکسائزآفس ملتان میں441نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی127موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :